نیویارک: گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب گوگل کے صارفین ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ 30 جون تک بغیر کسی خرچ کے استعمال کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوگل کانفرنسنگ سروس کا لامحدود مفت کالز کا دورانیہ جون تک صارفین کے سہولت کے لیے بڑھایا گیا ہے ۔
گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سروس سے صارفین ایک وقت میں 100 افراد کو ویڈیو کانفرنس کا حصہ بناسکتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ افراد کو ویڈیوکانفرنس میں شامل کرنے کے لئے گوگل ورک اسپیس سبسکرائپشن خریدنا ہوگی، جس کے بعد صارفین ڈھائی سو افراد کو کانفرنس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔
دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگتے ہی گوگل نے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے مفت ویڈیو کالز کا سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے اس سروس کو ستمبر 2020 میں ختم ہوتا تھا تاہم اب یہ سروس 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔
We’re continuing unlimited #GoogleMeet calls (up to 24 hours) in the free version through June 2021 for Gmail accounts → https://t.co/fqBTmoNPBW pic.twitter.com/Ax0fmbRvqr
— Google Workspace (@GoogleWorkspace) March 30, 2021