قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سے باؤلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں، فاسٹ بولر دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، قومی باؤلر جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔
دوسری طرف پاکستانی سپیڈ اسٹار کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Your success belongs to Allah,not your mindset. pic.twitter.com/RP8l7RTMcZ
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 24, 2022
شاہین شاہ آفریدی نے ساتھ میں لکھا کہ آپ کی کامیابی اللہ کیساتھ جڑی ہے نہ کہ آپ کے دماغ کیساتھ۔