میٹرک بورڈ 2021 میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا وظیفہ دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک بورڈ 2021 میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا وظییفہ دینے کا اعلان
میٹرک بورڈ 2021 میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا وظییفہ دینے کا اعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور انہیں سالانہ امتحانات 2021ء میں اے ون گریڈ حاصل کرنے پر وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء وطالبات اور سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات جنہوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021ء میں سائنس و جنرل گروپ ریگولر/پرائیویٹ اور اسپیشل چانس کے امتحانات میں شرکت کی اور امتحانی نتائج میں اے ون گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان تمام طلباء و طالبات کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ، ”ب“ فارم یا شناختی کارڈ،موجودہ رہائشی پتہ اپنے والدین کا شناختی کارڈ اور موبائل یا فون نمبر کے ساتھ اپنے اسکولوں میں جمع کرائیں گے۔

جبکہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سربراہان اپنے نمائندگان کوتصدیق شدہ اتھارٹی لیٹر،دستاویزات اور بورڈ سے جاری کردہ پروفارمہ کو پُر کرنے کے بعد بورڈ آفس بھیج کر ریسرچ سیکشن میں جمعہ29اپریل تک لازمی جمع کرا ئیں جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات بذات خود بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد ریسرچ سیکشن میں جمع کرائیں گے۔ پروفارمہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹwww.bsek.edu.pk سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Related Posts