پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے “ہونہار اسکالرشپ” پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے اس فیصلے کو پنجاب حکومت کی علم دوست پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے اور گلگت بلتستان حکومت اس خیرسگالی پر بے حد مشکور ہے۔
اس اسکالرشپ اسکیم کے تحت پنجاب کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ مزید معلومات اور شکایات کے فوری حل کے لیے طلبہ واٹس ایپ، لینڈ لائن نمبر، اور سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر “ہونہار اسکالرشپ ہیلپ ڈیسک” قائم کر دی گئی ہے، جو روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک طلبہ کی رہنمائی کے لیے دستیاب ہوگی۔ اسکالرشپ ہیلپ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:
لینڈ لائن: 04299231903-4
واٹس ایپ: 03034002777، 03034002999
اس کے علاوہ، ہونہار اسکالرشپ کے لیے آن لائن شکایات درج کروانے کے لیے درج ذیل ای میل ایڈریسز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
complainthonhaar@punjabhec.gov.pk
honhaar@punjabhec.gov.pk
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا، “ہونہار طلبہ کو صرف اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے، ان کی فیسوں کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں طلبہ کے لیے تمام وسائل وقف کرنا چاہتی ہوں۔ پنجاب کا ہر طالب علم میرے لیے بیٹے اور بیٹی کی طرح ہے، اور میں انہیں ماں کی حیثیت سے دیکھتی ہوں۔