قربانی کے حوالے سے عازمین حج کیلئے خوشخبری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ حاجی کیمپ میں کچھ حاجیوں نے شکایت کی کہ قربانی کے پیسے نہیں، جس کے پیش نظر ہم حج اخراجات  کم کررہے ہیں، سرکاری حج اسکیم کے تحت حاجیوں کو قربانی ہم کروائیں گے، اب حاجیوں کو 720 ریال حکومت ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حج انتظامات سے متعلق کچھ سہولیات تاخیر کاشکار تھیں، منصب سنبھالتے ہی حاجیوں کیلئے عملی اقدامات کیے، پونے 2 لاکھ کے قریب حاجی پاکستان سے جائیں گے، گزشتہ سال تقریباً 80 ہزار افراد نے پاکستان سے حج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں حج فلائٹ آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا

سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، حجاج کرام کو قربانی کے پیسے نہیں دینا پڑیں گے، اگر حج انتظامات میں کوئی کوتاہی ہو تو نشاندہی کی جائے، رواں سال دنیا بھر سے 30 لاکھ کے قریب افراد حج کریں گے۔

Related Posts