عوام کیلئے خوشخبری، روٹی کی قیمت کم کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، روٹی کی قیمت کم کردی گئی
عوام کیلئے خوشخبری، روٹی کی قیمت کم کردی گئی

اسلام آباد: عوام کے لئے اچھی خبری سامنے آگئی، پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہچانے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر اقتدار میں 120 گرام روٹی کی نئی قیمت 18 روپے مقرر کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور نافذ العمل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں روٹی کا ریٹ اور وزن بھی چیک کریں،تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اشیاء خورو نوش کے سرکاری نرخ پر عمل یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:سیاسی آلودگی تلے ماحولیاتی آلودگی کا طوفان

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related Posts