پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و مقبول ڈرامے سیریل ‘سنو چندا’ کے مداح اکثر یہی سوال کرتے رہتے ہیں کہ یہ دوبارہ کب نشر ہوگا تاہم اُن کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ بہت جلد ڈرامے کو دوبارہ ایک نئے انداز میں ٹی وی اسکرین پر دیکھیں گے۔
ڈرامہ سیریل سنو چندا 2018 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس کی بے پناہ مقبولیت کے بعد 2019 میں اُس کا دوسرا سیژن بھی نشر کیا گیا تھا بعدازاں اب یہ ڈرامہ ہم پشتو یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل سنو چندا میں اقراء عزیز اور فرحان سعید کی بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈ بھی ملا تھا۔
ڈرامے کے مداحوں میں صرف پاکستانی ہی شامل نہیں بلکہ ڈرامے کو بھارت، بنگلہ دیش اور مشرق وسطیٰ میں بھی بہت پسند کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں، مہیش بھٹ کیا کہتے ہیں؟