سونے کی چمک ماند پڑ گئی، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold rates witness dip in Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں بدھ 11 جون 2025 کو سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ 24 قیراط سونا 6,100 روپے کمی کے بعد 352,300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونا 5,230 روپے سستا ہو کر 302,040 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ قیمتیں ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں یکساں ہیں، اور یہ دوپہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی۔ اس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

گزشتہ سیشن میں سونا 358,400 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہا تھا۔ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 276,880 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 3,745 روپے اور 10 گرام 3,210 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 61 ڈالر کم ہو کر 3,339 ڈالر ہو گئی ہے۔

Related Posts