گولڈن گلوب کے منتظمین نے ممبران کے تحفے لینے اور مفت سفر پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گولڈن گلوب کے منتظمین نے ممبران کے تحفے لینے اور مفت سفر پر پابندی عائد کردی
گولڈن گلوب کے منتظمین نے ممبران کے تحفے لینے اور مفت سفر پر پابندی عائد کردی

لاس اینجلس: گولڈن گلوب ایوارڈ کے منتظمین نے جمعہ کے روز اپنے ممبروں کو فلمی اسٹوڈیوز اور ٹی وی نیٹ ورکس کے شوز اور ستاروں سے تحائف لینے اور مفت سفر پر پابندی عائد کردی۔

ان اخلاقی اصلاحات کی منظوری سمال ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن ( ایچ ایف پی اے ) کے ممبران نے دی ہے، یہ اصلاحات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جبکہ 2022 میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے۔

ایچ ایف پی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اصلاحات کے بعد کسی بھی ممبر کو “اسٹوڈیوز ، پبلیسیٹی ، ایکٹرز ، ڈائریکٹرز یا موویز پکچرز اور ٹیلی ویژن پروگراموں سے وابستہ دیگر افراد سے پروموشنل دوری رکھنا ہوگی اور کسی بھی قسم کے تحائف لینے پر پابندی ہوگی۔

ٹیلی ویژن نیٹ ورک این بی سی نے  جنوری 2022 میں ہونی والی گولڈن گلوب ایوارڈ سرمنی کو منسوخ کردیا ہے۔ گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب ہالی ووڈ کی سب سے ایوارڈ تقریب سمجھی جاتی ہے۔ دوسری جانب ایچ ایف پی اے کے اکثر ممبران کو مشہور شخصیات سے جنسی تعلق اور تعصب پسندی کے الزامات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز نے گولڈن گلوب کمیٹی میں اصلاحات نہ ہونے پر احتجاجاً اپنے ایوارڈز واپس کردیئے، ٹام کروز نے بہترین اداکاری پر تین ایواڈز جیتے تھے۔

دوسری جانب میڈیا کمپنیوں بشمول نیٹ فلکس ، ایمیزون اسٹوڈیوز اور وارنر میڈیا نے بھی ایچ ایف پی اے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا تھا جب دور رس نتائج سامنے نہیں آئیں گے ایف ایف پی اے کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

ایچ ایف پی اے نے اس کے بعد سے اصلاحات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد کمیٹی میں سیاہ فام ممبروں کی بھرتی ، ترقی پسند مشیروں کی تقرری ، اور شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے۔

ایچ ایف پی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “ان تازہ کاریوں کے ساتھ ، ہمارے ممبروں نے مئی میں جن اصلاحات پر اتفاق کیا تھا وہ عملی طور پر مکمل کرلی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: والد کی سرپرستی: گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا پرفارم کرنے سے انکار

Related Posts