کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی ریکارڈ گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 9,400 روپے فی تولہ کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے (24 قیراط) کی فی تولہ قیمت 9,400 روپے اور 8,058 روپے فی 10 گرام اضافے سے بالترتیب 206,500 روپے اور 177,040 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 3فیصد اضافے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک میں شرح سود 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے شرح سود 300 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 20 فیصد کردی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 3 فیصد بڑھا رہے ہیں جس کے بعد شرح سود 20 فیصد ہوگا۔