اسلام آباد: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی واقع ہوئی اور گزشتہ روز کے 150,400 روپے کے مقابلے میں 147,900 روپے پر فروخت ہوا۔
10گرام 24 قیراط کی قیمت میں بھی 2,144 روپے کی کمی ہوئی اور 128,944 روپے کے مقابلے میں 126,800 روپے میں فروخت ہوا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط کی قیمت 116,234 روپے تک گر گئی جبکہ اس کی فروخت 118,198 روپے تھی۔
فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1590 روپے اور 1363.16 روپے پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھیں:کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل سے بند کرنے کا اعلان
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 1633 ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ اس کی قیمت 1635 ڈالر تھی۔