اسلام آباد: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,900 روپے کی کمی ہوئی اور جمعہ کو 220,900 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 222,800 روپے تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 1,629 روپے کم ہو کر 1,91,015 روپے سے 1,89,386 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 175,097 روپے سے کم ہو کر 173,604 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,680 روپے اور 2,297.66 روپے پر برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,105 ڈالر سے کم ہوکر 2,090 ڈالر ہوگئی۔