ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500روپے کا اضافہ

کراچی: آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا اور پیر کوسونا 199,200 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 198,700 روپے تھی۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 428 روپے اضافے سے 170,353 روپے سے بڑھ کر 170,782 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 156,550 روپے سے بڑھ کر 156,550 روپے ہو گئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,120 روپے اور 1,817.55 روپے پر برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:آمد رمضان: سعودی عرب 72 ملکوں کو 19 ہزار ٹن سے زیادہ کھجوروں کا تحفہ دے گا

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 20 امریکی ڈالر اضافے کے ساتھ 1,886 ڈالر ہو گئی جبکہ اس کی فروخت 1,866 ڈالر ہو گئی۔

Related Posts