ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، خریدار گھبرا گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price in pakistan
(فوٹو؛فائل)

منگل 3 جون 2025 کو پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہ قیمتیں آج دوپہر 2 بجے تک مؤثر رہیں گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق پیر کے روز مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہو کر 353,100 روپے پر بند ہوا جبکہ فی 10 گرام سونا 5,058 روپے بڑھ کر 302,726 روپے تک پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3,347 ڈالر پر پہنچا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافی پریمیم بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی طلب میں اضافے اور جاری معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں، جس سے سونے کی قیمتوں میں تیزی آ رہی ہے۔

Related Posts