پاکستان میں سونے کی قیمت میں 8600 روپے فی تولہ کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices see massive hike to reach all-time high in Pakistan
FILE PHOTO

کراچی: بدھ کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 8600 روپے فی تولہ کا بڑا اضافہ دیکھا گیاجس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے کے اضافے کے ساتھ 3لاکھ 48ہزار روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ 339400 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 7373 روپے بڑھ کر 298353 روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 290980 روپے تھی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 266741 روپے سے بڑھ کر 273500 روپے تک جا پہنچی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ، فی تولہ چاندی 63 روپے کے اضافے کے ساتھ 3460 روپے اور 10 گرام چاندی 54 روپے اضافے کے ساتھ 2966 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3224 ڈالر سے بڑھ کر 3310 ڈالر پر پہنچ گیا۔ چاندی کی قیمت بھی عالمی مارکیٹ میں 0.63 ڈالر بڑھ کر 32.98 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Related Posts