سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافہ

کراچی:عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2ڈالر زکی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت1926 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافہ سے1لاکھ32ہزار800اوردس گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافہ سے 1لاکھ 13ہزار855 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کو ڈالر کے مقابلے بدترین گراوٹ کا سامنا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر کی قدر186روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر187روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

سیاسی عد استحکام کے بعد پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے اور ہر گذرتے دن کیساتھ روپیہ اپنی قدرکھوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 185.20روپے سے بڑھ کر186.10روپے اور قیمت فروخت185.40روپے سے بڑھ کر186.25روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.20روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 185.30روپے سے بڑھ کر186.50روپے اورقیمت فروخت 185.80روپے سے بڑھ کر187روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 200.50روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت202.50روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال پاکستان کی بنگلا دیش کو برآمدات میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 240روپے سے بڑھ کر241روپے اور قیمت فروخت242.50روپے سے بڑھ کر243.50روپے پر جا پہنچی۔

Related Posts