پاکستان میں آج سونے کی تازہ ترین قیمتیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price drops Rs1,595 per tola
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 300500 روپے میں فروخت ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی، جمعہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 303000 روپے سے کم ہوکر 300500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 2143 روپے کی کمی کے بعد 257639 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 1964 روپے کی کمی کے بعد 2,36,169 روپے میں فروخت ہوا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کمی کے بعد 3,250 روپے ہوگئی۔10 گرام چاندی کی قیمت 55 روپے کمی کے بعد 2,786 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کمی کے بعد 2863 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ 65 ڈالر کمی کے بعد 31اعشاریہ 14 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Today’s gold prices-Saturday 1 March 2025: 
City Gold per Tola Gold per 10 Grams
Karachi 300,500 257,639
Islamabad 300,500 257,639
Lahore 300,500 257,639
Multan 300,500 257,639
Peshawar 300,500 257,639

Related Posts