پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی جو گزشتہ کاروباری روز 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر آگئی جو پہلے 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے تھی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 629 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2 لاکھ 49 ہزار 922 روپے پر پہنچ گئی جو پہلے 2 لاکھ 50 ہزار 551 روپے تھی۔
چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ چاندی 3 ہزار 475 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2 ہزار 979 روپے پر برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 22 ڈالر فی اونس ہوگئی جو پہلے 3 ہزار 31 ڈالر تھی جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 33اعشاریہ 10 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔
اتوار کے روز چھٹی کے باعث نئے نرخ جاری نہیں کیے گئے لہٰذا یہ قیمتیں آج دوپہر 3 بجے تک نافذ العمل رہیں گی جس کے بعد تازہ نرخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
Gold prices in Pakistan today-Monday 24 March 2025:
City | Gold per Tola | Gold per 10 Grams |
Karachi | Rs.318,000 | Rs.272,633 |
Islamabad | Rs.318,000 | Rs.272,633 |
Lahore | Rs.318,000 | Rs.272,633 |
Multan | Rs.318,000 | Rs.272,633 |
Peshawar | Rs.318,000 | Rs.272,633 |