سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نئی قیمتوں کی تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today- May 6, 2025
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں چند دنوں سے جاری کمی کے رجحان کے بعد سونے کی قیمتوں میں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آج بروز منگل6 مئی 2025 کو ملک بھر کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمتیں درج ذیل رہیں: یہ قیمتیں آج دوپہر 2 بجے کے بعد ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان تک مؤثر رہیں گی۔

The following are the gold prices on Tuesday, May 6, 2025.

City Gold per Tola Gold per 10 Grams
Karachi Rs350,000 Rs.300,068
Islamabad Rs350,000 Rs.300,068
Lahore Rs350,000 Rs.300,068
Multan Rs350,000 Rs.300,068
Peshawar Rs350,000 Rs.300,068

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 350000 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ اس سے گزشتہ کاروباری روز یہ 342200 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے کے اضافے کے بعد 300068 روپے تک پہنچ گئی، جو اس سے پہلے 293381 روپے تھی۔ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 6130 روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ 268942 روپے سے بڑھ کر 275072 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہو کر 3425 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کے اضافے سے 2936 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 76 امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3240 ڈالر سے بڑھ کر 3316 ڈالر تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمت میں بھی 0.43 ڈالر کا اضافہ ہوا، جو اب 32.43 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Related Posts