پاکستان میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں جمعہ کی سطح پر برقرار ہیں۔
پاکستان بھر میں سونے کی موجودہ قیمتیں دوپہر 2 بجے کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان تک مؤثر رہیں گی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 342200 روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی آئی اور وہ 293381 روپے پر آ گئی۔
یہ مسلسل دوسرا دن تھا جب سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز فی تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوا تھا ور قیمت 344500 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمزوری دیکھی گئی۔ جمعہ کے روز عالمی سطح پر فی اونس قیمت 3263 ڈالر رہی، جو دن بھر میں 13 ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس عالمی قیمت میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
اس کے برعکس پاکستان میں چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3427 روپے پر برقرار رہی جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔