پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رہا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی مارکیٹ میں نئی ریکارڈ سطح 3لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد یہ 2لاکھ 64ہزار 917 روپے پر پہنچ گئی۔ یہ اعداد و شمار آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔
Today’s gold prices in Pakistan-21 February 2025
City | Gold per Tola | Gold per 10 Grams |
Karachi | Rs309,000 | Rs264,917 |
Islamabad | Rs309,000 | Rs264,917 |
Lahore | Rs309,000 | Rs264,917 |
Multan | Rs309,000 | Rs264,917 |
Peshawar | Rs309,000 | Rs264,917 |
بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہوا تھاجس کے بعد یہ 308000 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2953 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ریکارڈ کی گئی جو دن بھر میں 9 ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 28 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 3468 روپے پر پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں پاکستانی روپے کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہی۔ روپے کی قیمت 279اعشاریہ 46 پر بند ہوئی، جو بدھ کے 279اعشاریہ 47 کے مقابلے میں محض 0اعشاریہ 01 روپے کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔