پاکستان میں آج بروز منگل 17 جون 2025 کو سونے کی قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہیں،اس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ملتان اور پشاور میں فی تولہ سونا تو وہی قیمت پر دستیاب ہے لیکن فی 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے تک ہے۔
گزشتہ روز پیر کے دن پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جو عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے رجحان کا عکس تھی۔
City | Gold per Tola 24 karat | Gold per 10 Grams 24 karat |
Karachi | Rs.362,700 | Rs310,613 |
Islamabad | Rs.362,700 | Rs310,613 |
Lahore | Rs.362,700 | Rs310,613 |
Multan | Rs.362,700 | Rs311,213 |
Peshawar | Rs.362,700 | Rs311,213 |
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے ہو گئی۔
اس سے ایک روز قبل یعنی ہفتے کو سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں پیر کے روز کمی ہوئی، جہاں ایک اونس سونا 3414 امریکی ڈالر (20 ڈالر کے اضافی پریمیم کے ساتھ) پر آ گیا جو کہ 18 ڈالر کی مجموعی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور فی تولہ چاندی 3787 روپے پر مستحکم رہی۔