کراچی :بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا500روپے سستا ہوگیا ۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1465ڈالرسے گھٹ کر1453ڈالرہوگئی ۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں :مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، گورنرسٹیٹ بینک