کراچی :بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1496ڈالرسے کم ہو کر1492ڈالرہوگئی ۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور10گرام قیمت میں86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87100روپے سے کم ہوکر87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74674روپے سےکم ہوکر74588روپے ہوگئی ۔
منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1040.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت891.63روپے پرمستحکم رہی۔