آج کاروباری روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تاہم پاکستانی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ چار روز کے دوران 15 ہزار روپے فی تولہ کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔
جمعہ کو پاکستانی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 1800 روپے فی تولہ اضافے سے 222900 روپے فی تولہ ہو گئی۔
پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 1542 روپے کا اضافہ ہوا اور 1,91,100 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہوا۔
پاکستان میں عام طور پر زیورات کے لیے استعمال ہونے والے 22 قیراط کے سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور 1,75,176 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کیا گیا۔
جمعہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس کمی سے 1966 ڈالر فی اونس ہوگئی۔24 قیراط کی خالص چاندی کی قیمت بھی 150 روپے فی تولہ کمی سے 2750 روپے فی تولہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 522 پوائنٹس کا اضافہ
24 قیراط کی 10 گرام خالص چاندی کی قیمت مقامی مارکیٹ میں 128.6 روپے کی کمی سے 2357.68 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔