کراچی: ملک میں سونے کی قیمت دودنوں کے دوران گرنے کے بعد ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بیرونی ادائیگیوں پر 8 بلین ڈالر کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کی ایک اور شرط رکھی تھی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے اضافے سے 234000 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2743 روپے کمی سے 200617 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2010 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کی شرط پر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنیکی تجویز
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اور 85.74 روپے فی 10 گرام اضافے سے بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے تک پہنچ گئی۔