کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہنے سے پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے اضافے سے 237300 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے سے 203446 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1972 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
مزید پڑھیں:یورپی یونین نے دنیا کا پہلا جامع کرپٹو قانون منظور کرلیا
دریں اثنا، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اور فی 10 گرام 42.87 روپے اضافے سے بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر بند ہوئی۔