سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی،نئی قیمت 1 لاکھ 10ہزار700ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی،نئی قیمت 1 لاکھ 10ہزار700ہو گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی،نئی قیمت 1 لاکھ 10ہزار700ہو گئی

کراچی: مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر 50 روپے کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 807 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 907 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10روپے اور 8.57 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 1410 روپے اور 1208.84 روپے ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کپاس کی قیمت 11 ہزار 500 روپے فی من ہوگئی

Related Posts