کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجودپیٹرول پر64.17 روپے ٹیکس وصولی
بیان کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہوگیا ہے، جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالرز کم ہوکر 1669 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔