ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے بڑھ گئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے بڑھ گئی

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے، اسی طرح ڈالر بھی 215روپے پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے بڑھی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1715 ڈالرفی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر کی قیمت 215 روپے ہوگئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1329 روپے اضافے سے 122085 روپے ہوگیا ہے۔

Related Posts