سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 9 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today-21 February 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جمعرات کے روز فی تولہ سونا مزید 1000 روپے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے پر پہنچ گئی۔

بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں 3,800 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے تک جا پہنچی تھی تاہم آج ایک بار پھر اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Gold price hits record high of 309,000 per tola

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے کے بعد 2,953 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 28 روپے اضافے کے ساتھ 3,468 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 279.46 پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 279.47 کی سطح پر تھا، یعنی روپے کی قدر میں 0.01 روپے کا معمولی اضافہ ہوا۔

Related Posts