ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج کاروباری روز کے دوران ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا، ایک تولہ اور 10 گرام کی قیمتیں بالترتیب 218,600 روپے اور 187,414 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونا (24 قیراط) کی قیمت فی تولہ 1,100 روپے اور 943 روپے فی 10 گرام اضافے کے ساتھ بالترتیب 218,600 روپے اور 187,414 روپے تک پہنچ گئی۔

کمزور روپیہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی دونوں نے سونے کی قیمت میں حالیہ ڈرامائی اضافے میں حصہ ڈالا ہے۔ لوگ معاشی بدحالی کے دوران مہنگائی کے خلاف ہیج کے طور پر سونا خریدنے کا انتخاب کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:یو اے ای نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی، اسحاق ڈار

ادھر مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اور فی 10 گرام 17.15 روپے اضافے سے بالترتیب 2570 روپے اور 2203.36 روپے ہوگئی۔

Related Posts