عالمی اور پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نرخ میں واضح کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5500 روپے کی کمی کے نتیجے میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 51 ڈالر کی کمی کے بعد 3038 ڈالر پر ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 460 روپے سستی ہو کر 3120 روپے پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی بے یقینی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔