کہا تھا خرید لو ورنہ پچھتاؤ گے! جانتے ہیں آج سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price gains Rs1,335 per tola
FILE PHOTO

آج 26 جون 2025 جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1335 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے کہ جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1144 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے پر بند ہوئی۔

یہ اضافہ بدھ کے روز ہونے والے معمولی اضافے کے بعد سامنے آیا، جب فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے ہو گئی تھی تھی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں قدرے اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 3343 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 86 روپے کا اضافہ دیکھا گیاجس کے بعد یہ 3850 روپے تک پہنچ گئی۔

Related Posts