ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی

کراچی: مقامی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی کیونکہ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی بحالی کی امید پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سونے (24 قیراط) کی قیمت فی تولہ 2,000 روپے اور 1,715 روپے فی 10 گرام کی کمی سے بالترتیب 198,000 روپے اور 169,753 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھات (سونے) کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1849 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ 0.19 فیصد ریکور ہوا، جو کل کے 278.46 روپے کے مقابلے 277.92 پر بند ہوا۔

Related Posts