پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، آج فی تولہ سونے کا ریٹ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Latest gold prices in Pakistan today-17 July 2025
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں منگل کے روز کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا نتیجہ ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے۔یہ قیمتیں آج سہ پہر تک نافذ رہیں گی۔

اس سے قبل پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھاجس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے پر بند ہوئی تھی۔ منگل کے روز ہونے والی کمی نے پیر کے اضافے کو جزوی طور پر زائل کر دیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری رہاجہاں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی کے بعد 3365 امریکی ڈالر (جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے) تک پہنچ گئی۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 73 روپے کمی کے بعد 4014 روپے پر آ گئی، جس سے زیورات کے دیگر شعبے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ نے بھی اسی رجحان کو فالو کیا ہے۔

Related Posts