سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہوکر 121742 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 1744 ڈالر فی اونس ہے۔

دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت آج 1,520 روپے فی تولہ اور 1,303.15 روپے فی 10 گرام پر برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 184 پوائنٹس کا اضافہ

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کی وجہ سے مارکیٹ 8 جولائی سے 12 جولائی تک بند رہے گی۔

Related Posts