پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی تولہ کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price hits record high of Rs350,000 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو عالمی منڈی میں قیمتوں میں گراوٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کمی کے بعد 3لاکھ 4 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 571 روپے کمی کے بعد 2لاکھ 60ہزار 630 روپے ہو گئی۔

بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھاجس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3لاکھ 7ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی۔

Gold price drops by Rs3,000 per tola

عالمی مارکیٹ میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 28 ڈالر کی کمی کے بعد 2893 ڈالر فی اونس (20 ڈالر کے پریمیم سمیت) پر آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 3369 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

Related Posts