کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کمی سے 216000 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2229 روپے کمی سے 185185 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر کمی کے بعد 2003 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔
دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2,570 روپے اور فی 10 گرام 2,203.36 روپے پر برقرار رہی۔