کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 214 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 264 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 1772 ڈالر کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا