ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی ہے۔
تازہ مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق سونا فی تولہ ایک ہزار روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 2910 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 12 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3388 روپے پر بند ہوئی۔
گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 2,921 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3,000 روپے بڑھ کر 3,07,000 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,571 روپے اضافے سے 2,63,203 روپے تک پہنچ گئی۔