کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہونے والے اضافے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 14 ہزار 300 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہوکر ایک لاکھ83 ہزار728 روپے ہوگیا ہے۔
جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 1966 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔