مانگ میں کمی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا کتنا سستا ہوگیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price drops Rs1,595 per tola
FILE PHOTO

امریکااور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کے بعد مارکیٹ کے خدشات ختم ہونے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مانگ کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

اسپاٹ گولڈ 1اعشاریہ 4 فیصد گر کر 3277اعشاریہ 68 ڈالر فی اونس رہا۔ امریکی سونے کے سودے 1اعشاریہ 9 فیصد کمی کے ساتھ 3,281اعشاریہ 40 ڈالر پر بند ہوئے۔

ریلائنس سیکورٹیز کے سینئر کموڈٹی تجزیہ کار جگر ترویدی نے کہاہے کہ ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے ۔

امریکا اور چین نے اتوار کے روز اتفاق پر تجارتی بات چیت کو ختم کیا، امریکی حکام نے امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے “معاہدے” پر زور دیا جبکہ چینی حکام نے کہا کہ وہ “اہم اتفاق رائے” تک پہنچ گئے ہیں۔چینی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پیر کو جنیوا میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔

امریکا اور چین نے گزشتہ ماہ ایک دوسرے پر ٹِٹ فار ٹیٹ ٹیرف عائد کیے تھے جس سے تجارتی جنگ شروع ہو گئی تھی جس سے عالمی کساد بازاری کے خدشات بڑھ گئے تھے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا روایتی طور پر اقتصادی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خلاف ایک اہم عنصر کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو کم شرح سود والے ماحول میں پروان چڑھتا ہے۔

جمعہ کے روز کلیولینڈ فیڈرل ریزرو کے صدر بیتھ ہیمک نے کہا کہ فیڈ کو یہ دیکھنے کے لیے مزید وقت درکار ہے کہ صحیح ردعمل کا پتہ لگانے سے پہلے معیشت ٹرمپ کے ٹیرف اور دیگر پالیسیوں کا کیا جواب دیتی ہے۔

تاجر فیڈ کی مانیٹری پالیسی کی رفتار پر تازہ اشارے کے لیے منگل کو یو ایس کنزیومر پرائس انڈیکس کے اجراء پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts