کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے کو ملی، ہفتے کے روز فی تولہ سونا 600 روپے کم ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے (24 قیراط) کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 221,800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی کے بعد 190,158 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 1914 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی مارکیٹ نے بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے رجحان کی پیروی کرتے ہوئے سونے کی قیمتوں میں کمی کی۔
22 قیراط سونے کی پیلی دھات جو عام طور پر زیورات بنانے میں استعمال ہوتی ہے، 174,311 روپے فی 10 گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔
مزید پڑھیں:پیاز، آلو، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی مجموعی شرح 30 فیصد پر پہنچ گئی
دوسری جانب 24 قیراط چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمت بھی بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے پر برقرار رہی۔