آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے پر آ گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی کے بعد نیا نرخ 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 3288 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونا 700 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہو گئی تھی، جب کہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے پر آ گیا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 3302 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
سونا روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب سیاسی یا معاشی حالات غیر یقینی ہوں۔
پاکستان میں گزشتہ سال سونے کی قیمت کے تعین میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی مقامی قیمت عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زائد رکھی گئی تھی۔