مریخ کی طرف سفر کل شروع ہوگا، آپ بھی آسکتے ہیں۔ ناسا کا عوام کے نام پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریخ کی طرف سفر کل شروع ہوگا، آپ بھی آسکتے ہیں۔ ناسا کا عوام کے نام پیغام
مریخ کی طرف سفر کل شروع ہوگا، آپ بھی آسکتے ہیں۔ ناسا کا عوام کے نام پیغام

امریکی خلائی تحقیقاتی ادار ے(ناسا) نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا سرخ سیارے (مریخ) کی طرف سفر کل شروع ہوگا جس میں شامل ہونے کیلئے آپ ہمارے ساتھ آسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم مریخ کی طرف جا رہے ہیں، عوام بھی آسکتے ہیں جبکہ ہمارا ناسا پریزرو روور کل مریخ کی طرف سفر شروع کردے گا۔

پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم پریزرو روور کو سرخ سیارے (مریخ) پر قدیم زندگی کے آثار تلاش کرنے کے مشن پر روانہ کریں گے۔ جسے امریکی وقت کے مطابق کل صبح 7 بجے لائیو دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل متحدہ عرب امارات نے سرخ سیارے (مریخ) کی تسخیر کیلئے مشن کی ابتدا کرتے ہوئے سائنسی انقلاب کا آغاز کردیا کیونکہ کسی بھی عرب ملک کی طرف سے خلاء میں بھیجا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے۔

مقامی وقت کے مطابق 10 روز قبل صبح 6 بج کر 58 منٹ پر کسی انسان کو ساتھ لیے بغیر خلائی جہاز نے  جاپان کے تنیگاشیما اسپیس سینٹر سے پرواز بھری جس پر متحدہ عرب امارات میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عرب دُنیا میں انقلاب،  مریخ کی تسخیر کیلئے مشن کا آغاز

Related Posts