گاڈز کروکڈ لائنز، کیا نیٹ فلکس فلم میں ایلس کا کردار ذہنی معذور ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر گاڈز کروکڈ لائنز ایک ہسپانوی نفسیاتی تھرلر ہے جس میں ایلس ایک مرکزی کردار کا نام ہے۔

اوریول پاؤلو کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ نیٹ فلکس سیریز ٹورکواٹو لاکاڈی ٹینا کے اسی نام کے 1979 کے ناول کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی 1979 کا قصہ سناتی محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیری اور میگھن پر دستاویزی سیریز نیٹ فلکس پر سرِ فہرست

نیٹ فلکس مووی ایلس گولڈ ڈی المینا کے گرد گھومتی ہے جو ایک ذہین عورت ہے اور ایک قیدی کی پراسرار موت کے رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے اسپین میں واقع ایک نفسیاتی علاج گاہ میں داخل ہوجاتی ہے۔

ایلس ایک پرائیویٹ جاسوس کے طور پر مقتول کے والد کے رابطہ کرنے پر کیس کی تفتیش شروع کرتی ہے تاہم بعد میں ناظرین کو اس شش و پنج میں ڈال دیا جاتا ہے کہ کہیں ایلس کو ہی تو مدد کی ضرورت نہیں تھی؟

کاسٹ میں شامل اداکار

باربرہ لینی

ایڈوارڈ فرنانڈس

لوریٹو ماؤلیون

جاوئیر بیلٹران

پابلوڈیرکی

فیڈریکو اگارڈو

ایڈیلفا کالوو

فرانسسکو جاوئیر

سیموئل سولر

فلم میں دلچسپ باتیں

گاڈز کروکڈ لائنز کو دلچسپ بنانے والی فلم کی وہ کہانی ہے جو متعدد موڑ اور اونچ نیچ سے گزرتی دکھائی دیتی ہے اور فلم میں کسی ایک بیانیے پر بھروسہ کرنا ناممکن بنا دیاجاتا ہے۔

کیا ایلس قاتل ہے؟ کیا وہ واقعی پرائیویٹ جاسوس ہے یا اسے ایک فریب ہے اور وہ ایک بڑی سازش پر خود بھی یقین کرلینا چاہتی ہے؟ اس قسم کے متعدد سوالات ناظرین کو تجسس میں ڈالتے ہیں۔

ایلس کا ذہنی توازن

پوری فلم میں ایلس بار بار اپنی داستان بدل دیتی ہے اور فلم کے آخر میں ناظرین و سامعین کو نتیجہ اخذ کرنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ فلم کے آخر میں بھی تجسس کا سلسلہ قائم رہتا ہے۔

مرکزی کردار یعنی ایلس جو کہانی تشکیل دیتی ہے، وہ ڈاکٹر ڈیل اولما کے دورے کے بعد کمزور پڑ جاتی ہے۔ پھر وہ اپنے آپ کو یقین دلاتی ہے کہ سچ وہی ہے جو وہ چاہتی تھی۔

مختصر طور پر گاڈز کروکڈ لائنز آخر تک ناظرین کے ذہن کے ساتھ کھلونے جیسا سلوک کرتی ہے اور بے نتیجہ اختتام تحیر و تجسس میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ مرکزی کردار حقائق کے متعلق مسخ شدہ خیالات رکھتا ہے۔

فلم دیکھنی چاہئے یا نہیں؟

اگر آپ کے پاس وقت ہو تو گاڈز کروکڈ لائنز دیکھیں جو 2 گھنٹوں پر مشتمل ہے تاہم کہانی میں مختلف موڑ ناظرین کو حیران کردیتے ہیں اور ان لوگوں کیلئے یہ خاص فلم ہے جو تجسس پسند کرتے ہیں۔

Related Posts