سونی کی کامیاب ترین سیریز گوڈ آف وار کے آفیشنل ریلیز سے قبل نئی گیم سوشل میڈیا پر لیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جب سے یہ گیم پہلی بار 2005 میں پلے اسٹیشن 2 پر جاری ہوئی تب سے یہ نہ صرف سب سے مشہور اور پُرتشدد ایکشن گیمز میں شمار ہوتی ہے بلکہ سونی کے کامیاب ترین گیمز میں بھی شامل ہو چکی ہے۔
گزشتہ بیس سالوں میں کاراتوس کا کردار خاصی تبدیلیوں سے گزرا ہے۔ وہ اب بھی ایک بے رحم جنگجو ہے، مگر اب وہ ایک بار پھر باپ بن چکا ہے اور شمالی یورپ کے سرد خطے میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم ہے، اس لیے اب شاید وہ کسی کا سر اُڑانے سے پہلے دو بار سوچے۔
قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ تیسرا حصہ ہمیں جنوبی امریکا یا مصر کی سرزمینوں کی جانب لے جا سکتا ہے یا پھر اصل تین گیمز کی دوبارہ تیاری یا نئے انداز میں پیشکش ممکن ہے۔
حالیہ خبروں کے مطابق نئی گیم درحقیقت ایک مکمل نئی سمت اختیار کر سکتی ہے۔ ایک مشہور گیمنگ صحافی ٹام ہینڈرسن کے مطابق یہ گیم ایک چھوٹے پیمانے کی “2.5 ڈی” یا “میٹروئیڈ وینیا” طرز کا ہوگا، جو مکمل طور پر مختلف صنف سے تعلق رکھتا ہے۔
ادھر ایک اور قابلِ ذکر لیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پلے اسٹیشن 5 کے لیے گوڈ آف وار کی مکمل پرانی اقساط کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا جو کہ اس سیریز کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ممکن ہے۔ اس نئے “ریماسٹرڈ” مجموعے کی باضابطہ رونمائی آج متوقع ہے۔
ماضی میں گوڈ آف وار اسینشن” کے طور پر ایک پیش قسط آ چکی ہے اور اب پھر ایک نئی پیش قسط کی باتیں ہو رہی ہیں، جو کاراتوس کے ماضی کو مزید کھول سکتی ہیں۔