کورونا وائرس کے باعث 30سال میں پہلی بار انسداد پولیو مہم معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Global polio immunisation suspended amid coronavirus pandemic

پیرس :عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی مہم 3 دہائیوں میں پہلی بار کورونا وائرس کے  وبائی مرض کے باعث معطل کردی گئی ہے۔

انسدادِ پولیو کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم نے اعلان کیا کہ اس کے کارکن اپنے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو جاری نہیں رکھ سکتے۔

یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے اور اقوامِ عالم کے سفر کو روکنے کے لئے سخت سفری پابندیاں عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشل ظفران جو جی پی ای آئی کے سربراہ ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونانے پولیو کے خلاف جنگ کو ایک بے مثال جھٹکا دیا ہے۔

مشل ظفران  نے مزید کہا کہ ہم اس حقیقت سے آشکار ہوئے کہ ہمیں کسی بیماری کے لئے سرگرمیوں کو روکنا پڑا جس کے خاتمے کے لئے بہت محنت کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اورخیبر پختونخوامیں پولیو وائرس کے آٹھ نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ ہفتے عالمی تنظیم کے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ کم سے کم جون تک حفاظتی ٹیکوں کو روکیں گے لیکن تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ یہ پیش گوئی کرنا ناممکن ہے کہ وہ کب پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

دنیا بھر میں صرف  پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے۔مشل ظفران نے کہا کہ عالمی ادارے کو انتہائی تشویش ہے کہ پولیو وائرس ایک بار پھر دونوں ممالک میں پھیلنا شروع کرسکتا ہے۔

Related Posts