لیجنڈ آسٹریلین بولر گلین میگرا کی ذکا اشرف سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے آسٹریلوی لیجنڈ فاسٹ بولر گلین میگرا کی ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور گلین میگرا کی ملاقات سڈنی میں آسٹریلوی وزیراعظم کے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

ذکا اشرف اور سابق کرکٹر کے درمیان ملاقات میں کرکٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔اس سے قبل آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستانی کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں۔ انہوں نے اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی بھی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں پاکستان ٹیم کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

محمد حفیظ کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

شان مسعود نے کہا کہ اس طرح کے دورے ہمیں نہ صرف کھیل بلکہ اپنے طرز عمل کے ذریعے ملک کے سفیر کا کردار ادا کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Related Posts